برازیل کو زبردست دھچکا، اگلے میچ سے اہم کھلاڑی باہر

فیفا ورلڈکپ میں برازیل کے لیے مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں، سوئزرلینڈ کے خلاف اہم میچ سے معروف فارورڈ باہر ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برازیلین ٹیم کے ڈاکٹر نے آج کہا کہ نیمار پیر کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف برازیل کا اگلا ورلڈ کپ میچ نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ وہ سربیا کے خلاف اپنے ملک کی افتتاحی جیت میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
اس خبر کے بعد برازیلین کیمپ میں پریشانی کے آثار نظر آ رہے ہیں، دوسری جانب سوئزرلینڈ کے لیے برازیل کو زیر کرنے کا سنہری موقع ہاتھ آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ پیرس سینٹ جرمین کے فارورڈ نیمار کو فیفا ورلڈ کپ کے دوران جمعرات کو سربیا کے خلاف 2-0 کی فتح کے دوران متبادل کے بعد ٹخنے کی سوجن کے ساتھ دیکھا گیا۔
برازیلین فٹ بال فیڈریشن (سی بی ایف) کے ڈاکٹر روڈریگو لاسمار نے کہا کہ 30 سالہ نوجوان کے ٹخنے کی “لیگامنٹ کو نقصان” پہنچا ہے۔
برازیل کے رائٹ بیک ڈینیلو بھی ٹخنے میں تناؤ کے باعث سوئٹزرلینڈ کے خلاف پیر کے میچ سے محروم رہیں گے۔
ڈاکٹر روڈریگو لاسمار کا کہنا تھا کہ ہمارے اگلے میچ کے لیے یہ دونوں کھلاڑی نہیں ہوں گے لیکن وہ باقی مقابلے کے لیے وقت پر صحت یاب ہونے کے مقصد سے اپنا علاج جاری رکھیں گے.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

