Advertisement

شارجہ بک اتھارٹی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کتاب میلہ اختتام پذیر

شارجہ بک اتھارٹی کے زیر اہتمام 12 روزہ بین الاقوامی کتاب میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ بک اتھارٹی کے زیر اہتمام 12 روزہ بین الاقوامی کتاب میلے کا اختتام ہو گیا ہے۔

اس کتاب میلے میں دنیا بھرسے سینکڑوں ایوارڈ یافتہ مصنفین، دانشوروں، فنکاروں، کھلاڑیوں ،تخلیق کاروں، اور دیگر ادبی شخصیات نے شرکت کی۔

شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کا 41 واں ایڈیشن تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا، اس عالمی کتابی میلے میں112ممالک سے تعلق رکھنے والے 21لاکھ 70 ہزار کتاب بینی کے شوقین ملکی اور غیر ملکی شہریوں نے شرکت کی۔

اس سال شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کا گیسٹ آف آنرملک اٹلی تھا، عالمی میلے میں  سویڈن کے لیجنڈری فٹبالر زلاتان،بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان،مصری سپراسٹار کریم عبدالعزیز،پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بالر شعیب اختر سمیت عرب دنیا کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Advertisement

شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کا بوکر ایوارڈ یافتہ سری لنکن مصنف شیہان کروناٹیلکا،بھارتی مصنفہ گیتانجلی،الجیرین ناولسٹ واسینی لاریڈی،مصر رائٹراحمدمرادبھی حصہ بنے۔

شارجہ ایکسپو سنٹر کے فورم ہال میں 2 سے زائد کلچرل پروگرامز منعقد کئے گے، جن میں ادبی مباحثے ہوئے اورحاضرین نے تہذیبی اور ادبی معلومات حاصل کیں۔

پاکستانی لیجنڈ پنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھی بزم اردو کے زیراہتمام پروگرام میں حصہ لیا اور زبان اور کھیل کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا اور اپنی زندگی کے نشیب و فراز  اور اپنی بائیو گرافی کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

اس موقع پرشارجہ کے حکمران اور سپریم کونسل کے ممبر ہزہائی نس ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے ریاست کی لائبریریوں کو جدید تقاضوں سے مزین کرنے کے لئے 45لاکھ درہم کا عطیہ دیا۔

سوشل میڈیا کے ذریعے 70لاکھ سے زائد صارفین نے اس عالمی کتابی میلے میں شرکت کی اور اس سے مستفید ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس
میئر لندن بننے کی ہیٹ ٹرک کے بعد صادق خان کا ووٹرز سے اظہارِ تشکر
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مارلیا
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار
لوگوں کے حق خودارادیت کو بے دردی سے دبایا جا رہا ہے، منیر اکرم
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمندوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی
Next Article
Exit mobile version