سیکرٹری داخلہ اورچیف سیکرٹری سندھ کو مہرین بلوچ کی لاپتہ بچیوں کی بازیابی کا حکم

سپریم کورٹ کا انتخابات اور فوجی عدالتوں کیخلاف مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ
سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ اورچیف سیکرٹری سندھ کو مہرین بلوچ کی لاپتہ بچیوں کی بازیابی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مہرین بلوچ کی لاپتہ بچیوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ کو لاپتہ بچیوں کی بازیابی کا حکم دیتے ہوئے عدالتِ عظمٰی نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری بچیوں کی بازیابی کے اقدامات اٹھائیں۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ بچیوں کی بازیابی سے متعلق رپورٹ جنوری کے پہلے ہفتہ میں پیش کی جائے۔
والدہ مہرین بلوچ نے مؤققف پیش کیا کہ ماسوائے سپریم کورٹ کے کسی عدالتی فورم سے بازیابی کی امید نہیں۔ میری بچیوں کو سابق خاوند آصف بلوچ نے چھ سال سے لاپتہ کر رکھا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ والدہ کا دکھ بچیوں کے لاپتہ ہونے پر سمجھ سکتے ہیں۔ شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر کوئی شہری لاپتہ ہے تو ریاست کی ذمہ داری ہے اس کو ٹریس کرے۔ ریاست بچیوں کی بازیانی میں ناکام ہوتی ہے تو کس کو ذمہ ٹھہرائے۔
ڈی آئی جی حیدر آباد نے عدالت کوبتایا کہ بچیوں اور والد سے متعلق کچھ خفیہ انفارمیشن ہیں، بچیوں کی بازیابی کے اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News