Advertisement

فیفا ورلڈکپ، اپ سیٹ شکست دینے کے باوجود تیونس ایونٹ سے باہر

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2022 میں تیونس کی ٹیم نے فرانس کو 1-0 سے اپ سیٹ شکست دی، لیکن اگلے مرحلے میں کوالیفائی نہ کر سکا۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے اہم میچ میں گروپ ڈی کی تیونس نے فرانس کو اپ سیٹ 1-0 سے شکست دی، لیکن اسی گروپ میں ڈنمارک کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست نے انہیں ایونٹ سے باہر کر دیا۔

تیونس کے کپتان خضری کے دوسرے ہاف کے گول نے تیونس کو فرانس کو شکست دینے میں مدد کی لیکن ڈنمارک کے خلاف آسٹریلیا کی جیت نے ان کے باہر ہونے پر مہر لگا دی۔

فرانس میں پیدا ہونے والے تیونس کے کپتان وہبی خضری نے کھیل کا واحد گول کیا کیونکہ تیونس نے ورلڈ کپ ہولڈرز فرانس کو ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں 1-0 سے اپ سیٹ شکست دی۔

تیونس کی کسی یورپی ملک کے خلاف پہلی کامیابی ہے جبکہ چھ ورلڈ کپ کے 18 میچوں میں تیسری کامیابی ہے۔

Advertisement

لیکن تیونس کی ٹیم کے لیے یہ کامیابی کوئی کام نہ آ سکی، کیونکہ گروپ کے آخری میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ڈنمارک کی ایک گول سے شکست نے انہیں فائنل 16 کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں آسٹریلیا نے ڈنمارک کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دی۔

آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو لیکی نے 60 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

تیونس کے کپتان خضری نے تیونس کے لیے چھ ورلڈ کپ ایونٹ میں حصہ لیا اور اور آج اپنے ملک کے لیے ورلڈ کپ میں تیسری فتح حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

خضری نے میچ کے 58 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

فرانس کے لیے یہ میچ ایک پریکٹس میچ سے کم نہیں تھا کیونکہ انہوں نے اس میچ سے قبل ہی ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی تھی، فرانس نے ڈنمارک کے خلاف کھیلنے والی ٹیم میں 9 تبدیلیاں کی تھیں۔

Advertisement

گروپ ڈی میں فرانس گول کے حساب سے ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا کا دوسرا نمبر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version