Advertisement

وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور کو معطل کردیا

وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کر دیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مزید احکامات کے آنے تک غلام محمد ڈوگر کی معطلی فوری نافذ العمل ہوگی۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کیوں مانے جب کہ ان پر مسلم لیگ ن کے رہنماوں پر مقدمات قائم کرنے کا بھی الزام تھا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان نے وفاق کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او لاہور بہتر انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ہم وفاقی حکومت کے احکامات کو نہیں مانتے۔

Advertisement

ادھر سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ماتحت افسر کو کس قانون کے تحت معطل کر سکتی ہے؟

فواد چوہدری نے کہا کہ اس نوٹی فیکیشن میں بھی کسی قانون کا حوالہ موجود نہیں ہے، یہ ملک قانون کے تحت چلانا ہو گا خواہشوں کے زیر اثر نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version