Advertisement

شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی تین دسمبر تک مؤخر

شہباز گل

اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام سے متعلق کیس میں شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی تین دسمبر تک مؤخرکردی گئی۔

عدالت نے شہباز گل اور عماد یوسف کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل کی ہدایت کی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے کیس کی سماعت کی جبکہ رہنما پی ٹی آئی شہباز گل اور دیگر ملزم عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

پبلک پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اورشہباز گل کے وکیل برہان معظم بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

Advertisement

تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے دو درخواستیں دائرکی گئیں۔

پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا کہ ملزمان کی درخواستوں پر آج ہی دلائل دینے کے لیے تیار ہوں جبکہ وکیل شہبازگل نے کہا کہ ہمارے فئیر ٹرائل کے لیے ضروری ہے کہ ہمیں پتہ چلے کہ ملزمان کون ہیں۔

شہبازگل کی طرف سے وکیل نے عدالت سے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ سات آٹھ ملزمان اور بھی ہیں وہ کون ہیں کچھ معلوم نہیں۔ مجھے وہ لسٹ چاہیے کہ اس کیس میں ملزمان کون کون ہیں۔

پبلک پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ دو ملزمان اس عدالت کے سامنے پیش ہو رہے ہیں یہی ملزمان ہیں۔ جس پر جج نے کہا کہ وہ تو کہہ رہے ہیں کہ دو کے علاوہ ان کے ملزمان نہیں۔

عدالت نے شہباز گل اور عماد یوسف کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل کی ہدایت کرتے ہوئے شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی تین دسمبر تک مؤخرکردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version