بجلی کے شعبے میں مسائل بہت زیادہ ہیں، خرم دستگیر

خرم دستگیر کی پریس کانفرنس
خرم دستگیر نےکہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں مسائل بہت زیادہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیسکو میں ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی ) کے لئے ڈیٹا سنٹر کا افتتا ح کر دیا ہے۔
خرم دستگیر نے کہا کہ اے ایم آئی بجلی کمپنیوں میں چوری کی روک تھام کے حوالے اہم پیش رفت ہے، ڈیٹا سنٹر کی سروسز دیگر بجلی کمپنیوں کو بھی فراہم جاسکتی ہیں۔
خرم دستگیر نے یہ بھی کہا کہ وزارت توانائی نے اگست میں بجلی کمپنیوں کا موازنہ کیا، بجلی کے شعبے میں مسائل بہت زیادہ ہیں۔
وفاقی وزیر توانائی نے بجلی کمپنیوں کو ہدایت دی کہ تمام کمپنیاں بڑے انڈسٹریل کمرشل صارفین کے لئے ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر لگائیں
وفاقی وزیر توانائی
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ملک کے زیادہ نقصانات والے فیڈرز میں خراب میٹرز کی جگہ اے ایم آئی میٹرز لگائے جائیں گے ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر ٹرانسفارمرز پر بھی ایڈوانس میٹرلگاے جائیں گے جس سے بلنگ کی کوالٹی بھی بہت بہتر ہوگی جبکہ بجلی چوری اور تکنیکی نقصانات پر قابو پانے میں مدد بھی ملے گی۔
خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت بجلی صارفین کے لئے لاگت کم کرنا چاہتی ہے اور بجلی صارفین کو لاگت سے زیادہ چارج نہیں کرنا چاہتے۔
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے مزید کہا کہ آئندہ ماہ کے آغاز میں سولر منصوبے کی بڈنگ شروع کرنے جارہے ہیں، پہلے مرحلے میں وفاقی سرکاری عمارتوں پر سولر پینلز لگائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News