Advertisement

برج خلیفہ کے قریب واقع کثیر منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں برج خلیفہ کے نزدیک واقع ایک عمارت کی 35 ویں منزل میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بلند عمارت برج الخلیفہ کے قریب واقع ایک کثیرمنزلہ بلڈنگ میں آج صبح آگ لگ گئی، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں ایک رہائشی عمارت کی 35 ویں منزل پر آگ لگی ہے جس کے بعد وہاں سے اٹھنے والے دھویں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

متاثرہ عمارت اس جگہ پر واقع ہے جہاں متحدہ عرب امارات کی نامور کنسٹرکشن کمپنی ’ایمار‘ گروپ کی تعمیر کردہ کئی دیگر عمارتیں موجود ہیں جنہیں 8 بولیورڈ والک بھی کہا جاتا ہے۔

دبئی پولیس اور شہری دفاع کے ادارے نے فوری طور پر آگ لگنے کے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے جب کہ ایمار گروپ نے بھی رابطہ کرنے پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ دبئی کی کثیر منزلہ عمارتوں میں حالیہ عرصے کے دوران آتش زدگی کے واقعات کے بعد عمارتوں میں استعمال ہونے والے مٹیریل پر سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں.

واضح رہے کہ 2015 میں سالِ نو کے جشن کے موقع پر دبئی کے ڈاؤن ٹاؤن میں آگ بھڑکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ڈاؤن ٹاؤن برج الخلیفہ کے قریب ہوٹلوں اور رہائشی عمارتوں پر مشتمل علاقہ ہے، جہاں دنیا بھر سے سیرسپاٹے کی غرض سے دبئی آنے والے سیاح قیام کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Next Article
Exit mobile version