Advertisement

فیفا ورلڈکپ کا ہر گول، پاکستان کا گول ہے، جرمن سفیر

فیفا ورلڈکپ

فیفا ورلڈکپ

جرمن سفیر الفریڈ گرانس کا کہنا ہے کہ چونکہ فیفا ورلڈکپ میں استعمال ہونے والی گیند سیالکوٹ کی ہے اس لیے ورلڈکپ کا ہر گول ، پاکستان کا گول ہے۔ 

قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے مقابلے جاری ہیں جہاں گزشتہ روز جاپان نے 4 بار کی عالمی چیمپئن جرمنی کو اپ سیٹ شکست دی۔ اس سے قبل سعودی عرب بھی فیورٹ ٹیم ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دے چکا ہے۔

جرمنی کے میچ سے پہلے پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانس بھی انتہائی پرجوش دکھائی دیے اور سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

 

ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں جرمن سفیر الفریڈ گرانس نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں جرمنی کے لیے فٹبال ورلڈکپ کا آغاز آج سے ہورہا ہے، ایسے میں مطمئن ہوں کہ ہم زیادہ سے زیادہ گول کریں گے اور یہ ورلڈکپ جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ابتدائی چار روز میں دوسری بڑی اپ سیٹ شکست

جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈکپ میں گول کوئی بھی کرے لیکن ایک بات اہم ہے کہ ورلڈکپ کا ہر گول پاکستان کا گول ہوگا کیوں کہ فیفا میں استعمال ہونے والا فٹبال پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے آتا ہے۔

Advertisement

جرمن سفیر نے مزید کہا کہ اپنی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کے اظہار کے طور پر 2014 ورلڈ کپ (جو  جرمنی نے جیتا تھا) کی گیند کو سفارت خانے میں اس سال کے ماڈل سے تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے آخر میں سوال کیا کہ میرے ساتھ اور کون کون جرمن ٹیم کی حمایت کر رہا ہے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version