Advertisement

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید

دہشتگرد

دہشتگرد

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورس اور اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے مقام کا پتہ لگایا تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران  حوالدار عمر حیات نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید حوالدارعمر حیات کی عمر 39 سال اورتعلق لاچی کوہاٹ سے تھا جب کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version