Advertisement

بنک میں رہن شدہ سٹاک چوری کروانے کا الزام، ملزم کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

بچے پر تشدد اور ہلاکت کا کیس

بچے پر تشدد سے ہلاکت کا کیس؛ ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں مذید توسیع

منی لانڈرنگ اور بنک میں رہن شدہ سٹاک چوری کروانے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد دین کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور غلام مرتضی ورک نے منی لانڈرنگ اور بنک میں رہن شدہ سٹاک چوری کروانے کے الزام میں گرفتارامین اتفاق رائس ملز کے مینجنگ پارٹنرملزم محمد دین کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکیا۔

عدالت نے امین اتفاق رائس ملز کے مینجنگ پارٹنر محمد دین کو 22 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر ملزم سے چوری شدہ چاولوں کی بوریوں کا سراغ لگائے۔

Advertisement

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور غلام مرتضی ورک نے ملزم کے ریمانڈ کے حکم نامہ کی کاپی سیشن جج لاہور کو بھی بھجوانے کا حکم دیا۔

پراسیکیوشن نے دلائل دیے کہ نجی بنک بنک الفلاح کی مدعیت میں فراڈ، منی لانڈرنگ الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ملزم نے بنک سے قرض لیکر چاولوں کی بوریاں رہن رکھوائیں اور بعد میں سٹاک چوری کروا دیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے اسٹاک چوری کر کے فروخت کیا اور رقم کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا۔ استدعا ہے کہ ملزم محمد دین سے تفتیش کرنے اور برآمدگی کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version