Advertisement

سپریم کورٹ؛ میشا شفیع کو کینیڈا سے بذریعہ وڈیو لنک جرح کی اجازت، تحریری حکم نامہ جاری

علی ظفر و میشا شفیع

سپریم کورٹ نےاداکارہ میشا شفیع کو کینیڈا سے بذریعہ وڈیو لنک جرح کی اجازت دینے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سےعلی ظفر کے خلاف جنسی ہراسانی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالتِ عظمٰی نے میشا شفیع کی کینیڈا سے بذریعہ وڈیو لنک جرح کی اجازت دیتے ہوئے درخواست منظور کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ میشا شفیع نے جنسی ہراسانی کیس میں کینیڈا میں مقیم ہونے پر بذریعہ وڈیو لنک جرح کی اجازت کی درخواست دائر کی، میشا شفیع 2016 سے کینیڈا میں مقیم، دو بچوں کی والدہ ہیں۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ میشا شفیع کو محض ایک بیان ریکارڈنگ کے لیے پاکستان آنے کی ضرورت نہیں۔ میشا شفیع کو جرح کے لیے کینیڈا میں پاکستانی ایمبیسی جانے کی بھی ضرورت نہیں۔ پچھلے 8 ماہ سے میشا شفیع سے جرح ہو رہی ہے۔

Advertisement

سپریم کورٹ نے کہا کہ بدقسمتی سے جرح میں تاخیری حربوں سے متاثرہ فریق پر دباو ڈال کر بیان بدلوانے کی کوشش کی جاتی ہے۔  جرح کے دوران جج کو خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھنا چاہئے، جج اگر محسوس کرے کہ جرح کا حق غلط استعمال ہو رہا ہے تو اسے مداخلت کرنی چاہئے، میشا شفیع جنسی ہراسانی کیس میں ان کا بیان اہمیت کا حامل ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت میں بیان ریکارڈنگ کے لیےورچوئل موجودگی بھی کافی ہے۔ یہ بہترین وقت ہے کہ عدالتوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع ہو۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے حکم نامہ تحریر کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version