ملتان؛ اسموگ سے بچاؤ کی لیے آگاہی مہم کا اغاز

بول ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے مقامی اسکول میں طلباء کے لئے ٹریفک سے آگاہی دینے کیلئے لیکچرز کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے طلباء کو فوگ اوراسموگ کے نقصانات اوراس سے بچاؤ کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی
تفصیلات کے مطابق ملتان میں اسموگ سے بچاؤ کی لیے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں اسموگ اور فوگ سے بچاو کیلیے ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی کے لئے اسکول اور کالجز میں لیکچرز دیئے گئے۔
بول ذرائع کے مطابق ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے مقامی اسکول میں طلباء کے لئے ٹریفک آگاہی کے حوالے سےلیکچرز کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے طلباء کو فوگ اور اسموک کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔
طلباء میں فوگ اور اسموگ سے بچاؤ کے طریقہ کار پر مشتمل پمفلٹ اور بروشرز تقسیم کئے گئے
ان لیکچرز کے ذریعے طلباء کو بتایا گیا ہے کہ فوگ /اسموگ کے دوران کیسے چہرے اور جسم کو ڈھانپ کر رکھیں ، گلہ خشک نہ ہونے دیں اور وقفہ وقفہ سے پانی پینے کے علاوہ آلودگی کو مزید نہ پھیلائیں۔
طلباء کو اس حوالے سے بتایا گیا کہ روڈ پر چلنے والی دھواں چھوڑتی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتی ہیں جس میں کمی لانے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے اسپیشل مہم کا آغاز کیا گیا ہے لہزا اپنے گھر میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کا نہ صرف جائزہ لیں بلکہ والدین کو کہیں کہ گاڑیوں کے انجن کی بروقت مرمت کروائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

