Advertisement

مارگلہ ہلز میں تیندوے کی موجودگی، وائلڈ لائف نے وارننگ جاری کردی

مارگلہ ہلز میں تیندوے کی موجودگی کے معاملے پر وائلڈ لائف کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف نے مارگلہ ہلز میں تیندوے کی موجودگی کے تناظر میں مقامی افراد کو خصوصی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق موسم سرما میں تیندوا مارگلہ ہلز کی دیہی آبادی کے قریب اکثر دیکھا جاتا ہے اور اس دوران مقامی آبادی اور سیاح غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں۔

ترجمان وائلڈ لائف نے ہدایت کی کہ مقامی آبادیوں کے افراد مویشی جنگل کی طرف چرنے کیلئے نہ بھیجیں جب کہ جنگل کے قریب رہائش پذیر بچے، عورتیں اور ضعیف افراد بھی غیرضروری طور پرگھروں سے نہ نکلیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ رات کے اوقات میں مال مویشی کو چاردیواری کے محفوظ مقام پر باندھیں جب کہ تیندوے کو نقصان پہنچانا قانونی طور پر جرم ہے، تیندوے کو نقصان پہنچانے پر سزا یا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تیندوے کی نقل و حرکت وائلڈ لائف کے کیمروں نے ریکارڈ کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version