Advertisement

اقوام متحدہ نے میانمار کی فوج سے جمہوری حکومت کی بحالی کا مطالبہ کر دیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے میانمار کی فوجی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ملک میں جمہوری حکومت کو بحال کریں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے میانمار فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں نہ ختم ہونے والے ڈراؤنے خواب کو روکنے کے لیے جمہوری حکومت کی بحالی بے حد ضروری ہے۔

انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ میانمار کی فوجی حکومت اپنے لوگوں کی بات سنیں، سیاسی قیدیوں کو رہا کریں اور اقتدار جمہوری حکومت کو منتقل کردیں، ملک اور خطے میں استحکام اور امن کا یہی واحد راستہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ میانمار کی فوجی حکومت کے ساتھ ایک پانچ نکاتی امن منصوبے پر اتفاق تو ہوا ہے لیکن اب تک نافذ نہیں ہوسکا جو قابل تشویش بات ہے۔

واضح رہے کہ میانمار میں گزشتہ برس فروری میں فوج نے بغاوت کرکے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور حکمراں آنگ سان سوچی سمیت کئی سیاست دانوں کو گرفتار کرلیا تھا۔جس پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

Advertisement

فوجی حکومت نے مظاہروں کو طاقت سے کچلنے کی کوشش اور اس دوران 2 ہزار سے زائد مظاہرین ہلاک اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔

فوجی حکومت نے ارکان اسمبلی اور جمہوریت کے حامی کارکن سمیت 5 افراد کو پھانسی بھی دی تاہم فوجی حکومت کے خلاف مزاحمت تاحال جاری ہے جبکہ ملک کے علیحدگی پسند عسکری گروپس بھی فوجی حکومت کیخلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version