Advertisement

شکیب الحسن بھارت کے خلاف سیریز کے لیے بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شکیب الحسن بنگلہ دیش کے لیے ون ڈے اسکواڈ میں واپسی کریں گے جس کا اعلان جمعرات کو 16 رکنی اسکواڈ میں ہو گا جو اگلے ماہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ لے گا۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن نے بنگلہ دیش کی ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے خلاف آخری دو ون ڈے سیریز میں آرام کی غرض سے وقفہ لیا تھا۔

شکیب الحسن نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی قیادت کی تھی۔

بنگلہ دیش کے بلے باز نجم الحسین اور یاسر علی کی بھی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جب کہ بلے باز مصدق حسین، اسپنر تیج الاسلام اور تیز رفتار بولر شرف الاسلام کو باہر رکھا گیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ بھارت 2015 کے بعد پہلی دو طرفہ سیریز کے لیے یکم دسمبر کو بنگلہ دیش پہنچے گا۔

پہلے دو ون ڈے 4 اور 7 دسمبر کو ڈھاکہ میں ہوں گے جبکہ تیسرا 10 دسمبر کو چٹاگانگ میں ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ کھیلیں گی۔

بھارت کے بنگلہ دیش کے آخری دورے کے دوران واحد ٹیسٹ بارش کی وجہ سے ڈرا ہوا تھا، جبکہ میزبان ٹیم نے اس سال کی ون ڈے سیریز 2-1 سے جیتی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version