Advertisement

سیمی فائنل کے لیے شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو اہم مشورہ دے دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیمی فائنل کے لیے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو اہم مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آؤٹ آف فارم بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیمی فائنل میں ون ڈاؤن کی پوزیشن پر کھیلیں جبکہ محمد حارث کو اوپننگ بلے باز کے طور پر ترقی دیں۔

واضح رہے کہ عالمی کرکٹ کے ٹاپ بلے بازوں میں سے ایک بابر اعظم کی ورلڈ کپ میں انتہائی مایوس کن کارکردگی رہی ہے اور اس عالمی ایونٹ میں بابر اعظم نے 61 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 5 اننگز میں صرف 39 رنز بنائے ہیں۔

پاکستانی کپتان کو بھی کل بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ میں بھی اپنی تال تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑی، جہاں انھوں نے 33 گیندوں پر 25 رنز بنائے اور گیند کو ہیو کرنے کی کوشش میں شارٹ تھرڈ مین ریجن میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

دوسری جانب نوجوان محمد حارث اب تک تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے متاثر کن اننگز کھیل چکے ہیں۔

Advertisement

محمد حارث نے جنوبی افریقہ کے تیز بولرز کا بے خوفی سے سامنا کیا اور 11 گیندوں پر تیز رفتار 28 رنز بنائے اور کل بنگلہ دیش کے خلاف 18 گیندوں پر 31 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ ہمیں بلے بازوں کے ساتھ سب سے اوپر فائر پاور کی ضرورت ہے جو حارث اور شاہداب جیسے کھلاڑیوں میں موجود ہے۔

آفریدی نے کہا کہ براہ کرم حارث کو بطور اوپننگ پر غور کریں اور آپ ون ڈاون آئیں، انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو میچ جیتنے کے لیے سخت اور متوازن بیٹنگ لائن کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل ایک بڑا اپ سیٹ اس وقت ہوا جب نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے شکست دی جس کا نتیجہ پاکستان کے حق میں نکلا، جس نے پھر بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان اب پہلے سیمی فائنل میں بدھ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version