Advertisement

دادو؛ دانش جمالی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شہری سراپا احتجاج

دادو میں بیس سالہ نوجوان دانش جمالی قتل سے متعلق پولیس کو قاتلوں کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئےدس روز کی مہلت مل گئی

 تفصیلات کے مطابق  دادو میں  دانش جمالی  کے مرکزی قاتلوں کی گرفتاری تا حال نا ہونے کے سبب ورثہ سمیت پورا شہراٹھ کھڑا ہوگیا ہے اور اس وقت  سراپاِ احتجاج ہے۔

’ دادو سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں جرائم پیشہ افراد کے راج  نے پولیس کو بے بس کردیا ہے‘ بول ذرائع

 بول  نیوز کی رپورٹ کے مطابق ورثہ کی جانب سے میونسپل پارک سے پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا گیا ہے جس میں ورثہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا  کہ دس  روز کے دوران پولیس نے  اگر قاتلوں کو گرفتار نا کیا تو احتجاج کا دائرہ  مزید وسیح  کردیا جائے گا لہزا اعلیٰ حکام  اس معاملے کا  فوری نوٹس  لیں تاکہ دانش جمالی کے لواحقین کو انصاف مل سکے۔

 واضح رہے 45 روز قبل بیس سالہ نوجوان دانش جمالی اپنے ساتھی دوست کے ہمراہ گھر سے نکلا تھا جس کے بعد جرائم پیشہ افراد نےاس سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشیش کی اور مزاحمت  کرنے پر دانش جمالی موقع پر جانبحق ہوگیا تھا جبکہ اسکا ساتھی دوست زخمی ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version