Advertisement

ری ہیبلیٹیشن سینٹر کا قیام وقت کی ضرورت ہے، فریال تالپور

فریال تالپور نے کہا ہے کہ ری ہیبلیٹیشن سینٹر کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی شعبہ خواتین کی صدر اور سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے کراچی میں شہید بینظیر بھٹو ڈرگ ٹریٹمنٹ اینڈ ریہبلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محکمہ صحت سندھ اور اے این ایف کے اشتراک سے لیاری میں قائم سینٹر میں نشے کے عادی افراد کی ٹریٹمنٹ اور رہبلٹیشن سینٹر کا جائزہ لیا

دورے کے دوران اے این ایف کے پروجیکٹ ڈائریکٹر  کرنل پرویز حسن نے بریفنگ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ لیاری کے علاوہ حیدرآباد اور سکھر میں بھی یہ سینٹر فعال ہیں، کراچی کے علاقے منگھو پیر اور ملیر میں بھی ایسے رہیبلٹیشن سینٹر فعال کئے جائیں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب، صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ، سھیل انور سیال، قاسم سراج  سومرو اور سلیم جلبانی بھی فریال تالپور کے ہمراہ تھے جبکہ اے این ایف سندھ کے فورس کمانڈر برگیڈئیر وقار حیدر رضوی اور فورس کے دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔

Advertisement

پی پی پی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے دورے کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ری ہیبلیٹیشن سینٹر کا قیام وقت کی ضرورت ہے، لاڑکانہ، میرپور خاص، نواب شاہ میں بھی ایسے سینٹرز قائم کئے جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ نشے کے عادی نوجوانوں کو اس لت سے نکالنے کی شدید ضرورت ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔

فریال تالپور نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت کے اشتراک سے شہید بینظیر بھٹو ڈرگ رہیبلٹیشن سینٹرز سے ابھی تک نو ہزار سے زائد افراد نشے کی عادت سے چھٹکارا پا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کی بحالی کے بعد انہیں ووکیشنل ٹریننگ کے ذریعے ہنرمند بنانے کے لئے اسٹویٹا کے تعاون سے ٹریننگ دی جائے گی، ان اقدامات کا مقصد ایسے افراد کو معاشرے کے کارآمد افراد بنانا ہے۔

پی پی پی شعبہ خواتین کی صدر اور سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں نشے کا رجحان روکنے کے لئے ہر باشعور فرد سمیت اساتذہ اور پولیس کے ساتھ ہر متعلقہ ادارے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version