Advertisement

حقیقی آزادی لانگ مارچ کل سرگودھا پہنچے گا

لانگ مارچ

حقیقی آزادی لانگ مارچ کل سرگودھا پہنچے گا، تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر لانگ مارچ کی قیادت کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں لانگ مارچ کے استقبال کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، تحریک انصاف کا حقیقی لانگ مارچ مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر کی قیادت میں کل بدھ کے روز سرگودھا پہنچے گا۔

کوٹ مومن انٹرچینج سے قافلے کا استقبال کیا جائے گا، سرگودھا شہر پہنچنے تک 7 مختلف جگہ پر استقبالیہ کیمپ لگا دئیے گئے ہیں جہاں تحریک انصاف کی قیادت اور ایم پی ایز لانگ مارچ کے شرکاء کا استقبال کرینگے۔

خیام چوک میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر خطاب کرینگے جبکہ اسکے بعد چیئرمین تحریک انصاف کا خطاب بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا۔

جلسہ گاہ میں 10 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جائیں گی جبکہ اسٹیج کی تیاری جاری ہے۔

Advertisement

صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی اور ایم پی اے سائرہ رضا کا کہنا تھا کہ سرگودھا کے شاہین لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرینگے، اب سرگودھا کے عوام نے غلامی کی زنجیریں توڑ دی ہیں جس کی واضح مثال عمران خان کے جلسہ سرگودھا کے موقع پر سب کے سامنے ہے،عمران خان نے اپنا خون بہا کر اس حقیقی آزادی مارچ کو سینچا ہے۔

اس موقع پر تحریک انصاف ضلع سرگودھا کے صدر اسامہ غیاث میلہ نے کہا کہ عمران خان کی حقیقی آزادی کی جنگ میں سرگودھا کے شاہین صف اول پر ہونگے اور ہم امپورٹڈ حکومت کو بھگا کرہی اسلام آباد سے واپس آئینگے۔

ڈاکٹر نادیہ عزیز کا کہنا تھا کہ سرگودھا لانگ مارچ میں خواتین کی بڑی تعداد شرکت کرکے حکومت کو بتائے گی کہ ہم نہ ڈرے ہیں اور نہ ڈریں گے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ میں سرگودھا سے ہزاروں کی تعداد میں عوام اور کارکن شرکت کرینگے اور پیغام دینگے کہ وہ غلامی کی زندگی نہیں جینا چاہتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version