Advertisement

چین دوبارہ کورونا لاک ڈاؤن کی طرف بڑھنے لگا

چین میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا ہے اور کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ملک دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف بڑھ رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین میں عالمی وبائی مرض کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث شنگھائی میں آج سے داخلے کے سخت قوانین نافذ کرنے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بھی مزید عوامی مقامات کو بند کر دیا گیا ہے.

چینی حکام کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث خدشات سے دوچار ہیں، بیجنگ میں پارکس اور عجائب گھروں کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

چین کے مالیاتی مرکز شنگھائی میں آنے والے افراد کے لیے بھی آج سے سخت قوانین کے نفاذ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین میں پیر کے روز 28,127 نئے مقامی طور پر منتقل ہونے والے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جو اپریل سے اپنی روزانہ کی تعداد کے قریب ہے۔

کورونا کے کل انفیکشن میں سے تقریباً نصف جنوبی شہر گوانگژو اور جنوب مغربی میونسپلٹی چونگ کنگ میں ہیں۔

دارالحکومت بیجنگ میں بھی کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، جس کی وجہ سے شہر کی حکومت نے رہائشیوں سے کہا کہ وہ عوامی عمارتوں میں داخل ہونے کے لیے 48 گھنٹے سے زیادہ پرانے منفی ٹیسٹ کا ثبوت دکھائیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ منگل کے روز شنگھائی نے 48 نئے مقامی انفیکشن کی اطلاع کے بعد اپنے 16 میں سے سات اضلاع میں ثقافتی اور تفریحی مقامات کو بند کرنے کا حکم دیا

دوسری جانب بیجنگ کے قریب واقع تیانجن، شہر بھر میں جانچ کا حکم دینے والا تازہ ترین شہر بن گیا۔

شنگھائی کے حکام نے کہا ہے کہ شہر میں آج سے مزید پابندیوں کا اطلاق ہونے جا رہا ہے اور شہر میں داخل ہونے والے افراد کے لیے سخت قوانین کا نفاذ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمندوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی
جنوبی برازیل میں شدید بارشوں سے 10 افراد ہلاک
سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب
روس نے شہریت کی درخواست کیلئے با حجاب تصویر کی اجازت دے دی
اچانک دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا
رفح آپریشن سے متعلق ہمیں خدشات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version