Advertisement

عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کا بیان سامنے آگیا

سابق وزیراعظم عمران خان پر گوجرانوالہ میں قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کا بیان سامنے آگیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم نے پولیس کو دیے گئے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس نے عمران خان کو مارنے کی کوشش اس لیے کی کیوں کہ اس کے مطابق عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

Advertisement

حملہ آور کا کہنا تھا کہ وہ صرف عمران خان کو مارنا چاہتا تھا، اس کے پیچھے کوئی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اس کے ساتھ ہے ، اس نے اکیلے ہی یہ کام کیا ہے۔

ملزم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پر حملہ اس لیے کیا کہ اذانیں ہو رہی تھیں اور ڈیک لگائے ہوئے تھے، شورکر رہے تھے، میرے ضمیر نے گوارا نہیں کیا۔

حملہ آور نے مزید بتایا کہ جس دن سے لانگ مارچ لاہور سے چلا اس دن سے اس نے حملہ کرنے کا سوچ لیا تھا۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ یہ جس پولیس افیسر نے ملزم کی بیان کی ویڈیو بنا کر دی ہے وہ پولیس افیسر کو تفتیش میں شامل کیا جائے کیونکہ ایسے وقت میں ایسی ویڈیو بنا کر شئیر کرنا یہ مخالفین کو بچانا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں نے ملزم کا اقراری بیان لیکر فورا خاص میڈیا کو بھی پہنچا دیا، بیان کچھ چینلز حتی کہ پی ٹی وی پر بھی چلایا جا رہا ہے کچھ سمجھ آئی؟ اس کو مشہدی رنگ دینے کی کوشش ہے۔ یہ سیدھا سیدھا قاتلانہ حملہ ہے۔ اور ہم اس کا بدلہ لیں گے۔

عمران خان پر قاتلانہ حملہ

گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اب شوکت خانم میں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا آزادی مارچ ایک سڑک سے گزر رہا تھا کہ اس دوران گلی سے ایک شخص نکلا اور کنٹینر کے قریب آکر فائرنگ کردی۔

حملہ آور کو دیکھ کو پی ٹی آئی کارکن نے پستول ہر ہاتھ مارا جس سے اس کا رخ بدل گیا اور کئی لوگ جسم کے نچلے حصوں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔

Advertisement

موقع پر موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملزم کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version