Advertisement

کوئٹہ؛ کرپشن کا معاملہ، سابق ایس ایچ او کے وارنٹ گرفتاری جاری

گرفتار

گرفتار

کوئٹہ اینٹی کرپشن نے سابق ایس ایچ او بروری تھانے عتیق دستی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ونگ نے 25 اکتوبر کو تھانہ بروری کے پولیس اہلکار، ایس ایچ او کے ڈرائیور اور ایک ایجنٹ کو 2 لاکھ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق 25 اکتوبر کو ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سہیل انور ہاشمی کو بلوچستان کے علاقے مسلم باغ کے رہائشی محمد طاہر نے درخواست دی تھی کہ میرا بھائی سعید احمد علاج کیلئے کوئٹہ آیا تھا جسے بروری تھانے کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔

رہائی کیلئے 2 لاکھ روپے طلب کیے جس پر ڈائریکٹر جنرل نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وحید بگٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ اسپنی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بروری کے ہیڈ کانسٹیبل محمد علی ایس ایچ او کے ڈرائیور محمد ناصر اور ان کے ایک سہولت کار امیر جان کو 2 لاکھ روپے وصول کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش ڈرائیور محمد ناصر نے رشوت وصول کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ اسے سابق ایس ایچ او بروری عتیق دستی نے سعید احمد کے بھائی سے 2 لاکھ روپے وصول کرنے کا کہا تھا۔

Advertisement

ملزم کے اعتراف کے بعد ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے سابق ایس ایچ او بروری تھانہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور اُن کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی۔

یاد رہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے پولیس کی جانب سے رشوت وصول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہونے پر ایس ایچ او بروری تھانہ کو معطل کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version