Advertisement

ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں دھماکہ، عرب میڈیا

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں دھماکہ ہوا ہے کہ جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق استنبول کے تقسیم اسکوائر پر ہونے والے اس دھماکے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 36 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں 4 افراد شدید زخمی ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔تاہم فائر بریگیڈز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔۔

دھماکے کے وقت عوام کثیر تعداد میں موجود تھی۔قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی وجوہات پر تحقیق کر رہے ہیں۔ غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق دھماکا خود کش حملہ آور نے کیا۔ جبکہ سرکاری ذرائع سے حتمی تصدیق باقی ہے۔۔

Advertisement

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکہ استنبول کے تقسیم اسکوائر کے قریب مشہور پیدل چلنے والے استقلال ایونیو پر ہوا ہے، جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق دھماکے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے، جبکہ ایمبولینسز اور فائر برگیڈ کی گاڑیاں بھی جائے حادثے پر نظر آ رہی ہیں۔

Advertisement

سوشل میڈیا کے صارفین کے مطابق جائے حادثہ کے گردونواح میں دکانیں اور مارکیٹس بند کر دی گئی ہیں اور راستے بھی بلاک ہو گئے ہیں۔

 ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ استنبول کے مشہور پیدل چلنے والے استقلال ایونیو پر ہونے والے دھماکے میں لوگ ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

استنبول کے گورنر علی یرلیکایا نے ٹوئٹ کیا کہ دھماکہ اتوار کی شام تقریباً ساڑھے چار بجے ہوا اور اس میں شخمیوں کے علاوہ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں، تاہم انہوں نے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد نہیں بتائی، دھماکے کی وجہ اور نوعیت ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version