Advertisement

کیرون پولارڈ نے آئی پی ایل سے رٹائرمنٹ لے لی

اپنے لمبے چھکوں سے شائقین کو دنگ کرنے والے ممبئی انڈینز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے ممبئی انڈینز کے لیے کھیلتے ہوئے پورے 13 سیزن تک آئی پی ایل کے ناظرین کو محظوظ کیا۔

کیرون پولارڈ جو ‘ پولی’ کے نام سے مشہور ہیں، 2010 سے ممبئی انڈینز کے لیے کھیل رہے ہیں، اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ کے طور پر منسلک رہیں گے۔

پولارڈ نے ممبئی انڈینز کے ساتھ کھیلتے ہوئے 5 آئی پی ایل اور 2 چیمپئنز لیگ کی ٹرافی جیتی۔

ممبئی انڈینز کی مالک نیتا ایم امبانی نے کہا کہ پولارڈ نے ممبئی انڈینز کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وہ چیمپئنز لیگ ٹرافی اور تمام 5 آئی پی ایل جیتنے والی ٹیموں کا حصہ رہے ہیں۔

Advertisement

نیتا ایم امبانی کا کہنا تھا کہ پولارڈ کا جادوئی کھیل اب آئی پی ایل کے میدانوں پر نظر نہیں آئے گا، لیکن خوشی ہوگی کہ وہ ایم آئی ایمریٹس کے لیے کھیلنا جاری رکھیں گے اور ایم آئی کے بیٹنگ کوچ کے طور پر نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی کریں گے۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں.

کیرون پولارڈ کی ریٹائرمنٹ پر آکاش امبانی نے کہا کہ پولی نے ممبئی انڈینز کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر ایک نشان چھوڑا ہے۔ جب بھی وہ میدان میں اترے، مداحوں کے چہرے کھل اٹھے۔

آکاش امبانی نے مزید کہا کہ پولارڈ نے جذبے کے ساتھ کرکٹ کھیلی، مجھے خوشی ہے کہ پولی ممبئی انڈینز کے بیٹنگ کوچ اور ایم آئی ایمریٹس کے کھلاڑی کے طور پر ایم آئی فیملی کا حصہ بنے رہیں گے اور ممبئی انڈینز، وانکھیڑے اسٹیڈیم اور پلٹن میدان میں ان کی کمی محسوس کریں گے۔

آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد کیرون پولارڈ نے کہا کہ “یہ آسان نہیں تھا، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ممبئی انڈینز کو ایک تبدیلی کی ضرورت ہے۔

کیرون پولارڈ کے مطابق میں ایم آئی کے خلاف نہیں کھیل سکتا کیونکہ ایک بار جب آپ ایم آئی کھیلتے ہیں تو آپ ہمیشہ ایم آئی میں ہوتے ہیں۔ میں گزشتہ 13 سیزن میں آئی پی ایل کی سب سے بڑی اور کامیاب ٹیم کی نمائندگی کرنے پر انتہائی فخر اور اعزاز محسوس کر رہا ہوں۔

کیرون پولارڈ نے مکیش، نیتا اور آکاش امبانی کا ان کی زبردست محبت، حمایت اور احترام کے لیے شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

کیرون پولارڈ نے ممبئی انڈینز کی جانب سے آئی پی ایل اور چمپئینز لیگ کے 211 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 147 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3915 رنز بنائے۔

کیرون پولارڈ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ ایک اچھے کفایتی بولر بھی ہے خاص طور پر جب ٹیم کو وکٹ کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں 69 وکٹیں حاصل کیں جو انہیں ایک اچھا آل راؤنڈر ثابت کرنے کے لیے کافی ہے۔

کیرون پولارڈ میدان میں ایک بہترین فیلڈر تھے، آئی پی ایل میں 103 کیچ لے کر انہوں نے کئی میچوں کا رخ بدل دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا انعقاد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version