فیفا ورلڈ کپ، افریقی چمپئین سینیگال نے فائنل 16 میں جگہ بنا لی

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں افریقی چمپئین سینیگال نے ایکواڈور کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل 16 میں جگہ بنا لی۔
تفصیلات کے مطابق سینیگال نے آج ایک اہم میچ میں ایکواڈور کے خلاف 2-1 کی سنسنی خیز جیت کے ساتھ ورلڈ کپ کے آخری 16 میں جگہ بنا لی ہے، جس کی وجہ سے جنوبی امریکی ٹیم ایکواڈور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔
قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کے 70 ویں منٹ میں سینیگال کے کپتان کالیڈو نے گول کر کے ٹیم کو ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
گروپ اے کی پوزیشن کے مطابق اگر سینیگال اور ایکواڈور کے مابین یہ میچ برابر ہوتا تو افریقی چمپئین کو واپسی کا ٹکٹ کٹانا پڑتا۔
گروپ اے کے نتائج کے مطابق سینیگال اپنے تین میچوں میں چھ پوائٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ایکواڈور دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
دریں اثنا، نیدرلینڈز نے گروپ اے میں منگل کو قطر کو 2-0 سے ہرا کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور میزبانوں کے لیے ٹورنامنٹ کا ایک برا اختتام کیا، جو اپنے تینوں میچز میں ایک بھی پوائنٹ حاصل کرنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

