Advertisement

سیکورٹی کی ناکامی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو استعفی دینا چاہیے، رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سیکورٹی کی ناکامی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو استعفی دینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی پر زور الفاظ میں مذمت اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے ، ایسے ذہن، سوچ کی ہمیشہ ہم نے مذمت اور مخالفت کی ہے، پوری قوم واقعے پر افسردہ ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی واقعے پر سیاست کررہی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسد عمر نے عمران خان کے کہنے پر سیکورٹی ادارے کے آفیسر کا نام لیا ہے، واقعہ پنجاب میں پیش آیا اور حملہ آور کو  پی ٹی آئی کے کارکن نے خود پکڑا ، سیکورٹی کی ناکامی پر پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ کو جواب دینا ہوگا۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے فوری طور پر حملہ آور کو گرفتار کیا لیکن یہ ہم سے استعفی مانگ رہے ہیں، استعفی تو وزیر اعلیٰ پنجاب کو دینا چاہیے۔

Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی بنائی جائے تاکہ تفتیش کا عمل شفاف ہو اور معتبر ہو، وزیراعظم نے اس واقعےکی رپورٹ جاری کرنےکا حکم دیا ہے جبکہ وزیراعظم نے واقعے پر حکومت پنجاب، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب سے رپورٹ جاری کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرآباد میں لانگ مارچ کے آغاز پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔

فائرنگ کے نتیجہ میں سینیٹر فیصل جاوید اور پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد احمد چھٹہ سمیت 9 افراد بھی زخمی ہو گئے جبکہ وزیرآباد کے علاقہ آلہ آباد سپال کالونی کا رہائشی نوجوان معظم گوندل جاں بحق ہوگیا۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال وزیرآباد سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لاہور منتقل کیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کو عمران خان پر قاتلانہ حملہ قرار دیا گیا ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان زخمی ہیں جب کہ عمران اسماعیل نے بتایا ہے کہ عمران خان پر اے کے 47 سے حملہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version