Advertisement

آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام، سابق وزیراعلی پنجاب کی عبوری ضمانت منظور

احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں سابق وزیراعلی پنجاب کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔

احتساب عدالت نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے حکم نامے میں کہا کہ عثمان بزدار نے درخواست میں گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا، جوغور طلب ہے۔ تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر ملزم کیخلاف انکوائری یا انویسٹی گیشن میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کرے۔

عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر کے 30 نومبر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا جبکہ عثمان بزدار کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اسپشل پراسیکیوٹر نیب نے عثمان بزدار کی درخواست ضمانت کیساتھ کسی انکوائری کی دستاویزات لف نہ ہونےکا اعتراض اٹھایا۔

Advertisement

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر نے ملزم کے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات لگائے کا بھی کوئی ثبوت لف نہ کرنےکا اعتراض اٹھایا۔ پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے ملزم عثمان بزدار کی گرفتاری کے خدشے کو بھی بلاجواز قرار دیا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم پہلے کی دوسرے کیس میں عبوری ضمانت پر ہے۔

سابق وزیراعلی پنجاب کی طرف سے بیرسٹر مومن ملک نے دلائل میں کہا کہ نیب حکام نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات سے متعلق کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

عثمان بزدارنے مؤقف اپنایا کہ نیب نے اختیارات سے تجاوز اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے متعلق ابھی طلبی کا باقاعدہ کوئی نوٹس نہیں بھجوایا۔ نیب حکام ہائی کورٹ ملتان بنچ میں جمع کروائے جواب میں آمدن سے زائد اثاثوں کی نامعلوم شکایت کا ذکرکرچکے ہیں۔

سابق وزیراعلٰی پنجاب نے مؤقف پیش کیا کہ نیب حکام بدنیتی کی بنیاد پر سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔ استدعا ہے کہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظورکی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version