Advertisement

شاہین آفریدی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بولنگ اسکواڈ کے اہم ممبر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے تھے، پی سی بی نے انہیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا آج اپنڈکس کا بھی آپریشن ہوا ہے، فاسٹ بولر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ الحمد اللہ بہتر محسوس کر رہا ہوں اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے شاہین شاہ آفریدی کو تین سے چار ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں کیچ لینے کے دوران گھٹنے کی انجری کا بھی شکار ہو گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی چار ہفتے کے آرام کے بعد ری ہیب شروع کریں گے، جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں میدان میں نظر نہیں آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version