Advertisement

منشیات کیس میں حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

حنیف عباسی

لاہورہائیکورٹ میں منشیات کیس میں حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ 

عدالت نے اے این ایف پراسیکیوٹر کے التوا کی درخواست پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت 30 نومبر کو اے این ایف کے پراسیکیوٹر کو طلب کر لیا۔

مس جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کی۔

حنیف عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ حنیف عباسی کو جھوٹے سیاسی کیس میں ملوث کیا گیا۔

Advertisement

وکیل اپیل کنندہ نے کہا کہ اسپشل جج راولپنڈی نے حنیف عباسی کو 14 سال قید کی سزا سنائی۔ لاہور ہائیکورٹ نے سزا پر عمل درآمد معطل کررکھا ہے، ابھی تک اپیل کا فیصلہ نہیں ہوا۔

وکیل حنیف عباسی نے استدعا کی کہ اب عام انتخابات قریب آ چکے ہیں، سزا کیخلاف اپیل کا حتمی فیصلہ کیا جائے اورعدالت سزا کیخلاف اپیل منظور کرکے بری کرنے کا حکم دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ، شرکاء کا افواج پاکستان کوشاندار خراجِ تحسین
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version