Advertisement

لاہورپولیس کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی

فائل فوٹو

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران لاہورپولیس کی جانب سے 1500سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سلسلے میں  لاہور پولیس کی جانب سے لانگ مارچ کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے 1500سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔ 4 ایس پیز، 6 ڈی ایس پیز، 20 ایس ایچ اوز، 50 اپرسبارڈینیٹس جبکہ 1400 سے زاید کانسٹیبلز تعینات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان اور کے پی کے 50سے زائد سپیشل کمانڈوز بھی تعینات ہونگے۔ راولپنڈی میں تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کے اطراف ساڑھے سات ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

آر پی او راولپنڈی تمام سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے، سی پی او راولپنڈی تین ڈی پی اوز، دو ایس ایس پیز سمیت پندرہ سے زائد ایس پیز بھی تعینات ہوں گے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئر مین عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی جائیں گے۔ گلگت بلتستان اور کے پی کے اسپیشل کمانڈوز عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے ان کے ساتھ ہوں گے۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو عمران خان کے پاس جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس، پنجاب کانسٹیبلری، سات سو سے زائد ٹریفک وارڈنز، مختلف اضلاع سے پولیس اہلکار بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پرتعینات ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version