Advertisement

کمسن بچی سےمبینہ زیادتی کے بعد قتل کا کیس، ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 

کراچی/ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی

بچے پرتشددسے ہلاکت کے کیس میں ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں مذید توسیع

عدالت نے کمسن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل سے متعلق کیس میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ 

تفطصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی میں کمسن بھتیجی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے گرفتار ملزم مجیب کو عدالت میں پیش کردیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے مؤقف پیش کیا کہ ملزم اپنی ہی بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کے قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔ ملزم مجیب اللہ نے 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا تھا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے بچی کے قتل کو خودکشی ظاہر کیا گیا تھا۔ ملزم فرار ہونے کے بعد علاقے میں ہی چھپ گیا تھا۔

Advertisement

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے موقع پر جاٸے وقوعہ کا معائنہ کیا تو شک پر بچی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیٸے روانہ کیا۔ جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد MLO رپورٹ میں زیادتی کے بعد قتل کی رپوٹ مثبت آٸی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو 13 دسمبر تک پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version