Advertisement

دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پرسماعت 29 دسمبر تک ملتوی

سٹی کورٹ

عدالت نے دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کردی

نازیبا تصاویروائرل کرنے کے معاملے میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پرسماعت 29دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت شرقی کراچی میں معروف اینکرپرسن مرحوم عامرلیاقت کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے کیس میں اُن کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔

عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس میں ایف ائی اے کے وکیل نے درخواست کی نقول حاصل کرلی۔

ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ درخواست میں مؤقف پڑھنے کے بعد دلائل دے سکیں گے مہلت دی جائے۔

سیشن عدالت شرقی کراچی نے مذید 29 دسمبر تک سماعت ملتوی کردی۔

Advertisement

لیاقت گبول وکیل ملزمہ نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ دانیہ شاہ پر لگائے الزامات جھوٹے ہیں۔ ایف آئی اے کے پاس دانیہ شاہ کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 23 دسمبر کو دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کردی تھی۔ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دانیہ شاہ کو 17 دسمبر کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو پنجاب کے علاقے لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ عامرلیاقت کی بیٹی دعائے عامر نے دانیہ شاہ کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ کے ہوشربا انکشافات

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version