طلال چوہدری اخلاقی اور معاشی لحاظ سے کرپٹ ترین ہے، فیاض چوہان

فیاض چوہان نے کہا ہے کہ طلال چوہدری اخلاقی اور معاشی لحاظ سے کرپٹ ترین ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے طلال چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم سازی کا ماہر کس منہ سے عمران خان اور اسکے خاندان کے خلاف بات کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کی دو نمبریاں زبان زدِ عام ہیں جبکہ یہ شخص اخلاقی اور معاشی لحاظ سے کرپٹ ترین ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کیس کوئی نہیں جیتا عدالت سے باہر مکا ہوگیا ہے، یہ کرپٹ لوگ ہیں اور مک مکا کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کے کردار پر انگلی اٹھانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل نے نیب کی حد تک اپنی خبر کی وضاحت اور معذرت کی ہے، ڈیلی میل نے اصل میں کہا کچھ ہے، اور شریفوں نے میڈیا کے زریعے جھوٹی کمپین چلائی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ انکی کرپشن کی داستانیں گھر گھر اور گلی گلی موجود ہیں، ان بین الاقوامی چوروں نے پیسے سے محبت میں اپنے ملک کو داؤ پر لگا دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

