گلستان جوہرمیں شہری کی ہلاکت، تین اہلکار جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

بچے پرتشددسے ہلاکت کے کیس میں ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں مذید توسیع
گلستان جوہرمیں شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں تین ملزمان جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیے گئے۔
انسداد دہشتگردی منتظم عدالت کراچی میں گلستان جوہرمیں شاہین فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
شارع فیصل پولیس نے گرفتار تین اہلکاروں کو عدالت میں پیش کردیا۔
پولیس کی جانب سے پیٹی بھائیوں کے ساتھ امتیازی سلوک رکھا گیا، شناخت پریڈ سے پہلے ہی اہلکاروں کو بغیر چہرہ ڈھانپے عدالت میں پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان فیصل، شہریار اور ناصر شاہین فورس میں تعینات ہیں۔ اہلکاروں نے پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پولیس کے تفتیشی افسر نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں اہلکاروں کا دعوی غلط ثابت ہوا۔ مقتول کے لواحقین کے ابتدائی بیان اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلیے ہیں۔
عدالت سے ملزمان کے سی آر او اور تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس کے بعد عدالت نے تینوں ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
انسداد دہشتگردی منتظم عدالت کراچی کی عدالت کے جج نے ملزمان کو دو جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

