Advertisement

پی سی بی نے محمد حسنین کو ایل پی ایل کھیلنے سے روک دیا

کرکٹ کی ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق پی سی بی نے مبینہ طور پر محمد حسنین کو ایل پی ایل کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مبینہ طور پر محمد حسنین کو این او سی دینے سے انکار کر دیا ہے جو لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں کھیلنے کے لیے تیار تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کی وجہ 10 دسمبر سے 3 جنوری تک کراچی میں شیڈول آئندہ پاکستان کپ ہے جس میں پی سی بی حسنین کو شامل کرنا چاہتا ہے۔

نوجوان فاسٹ بولر کو گال گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلنا تھا، جس کی ملکیت انہی لوگوں کی ہے جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ہیں ان کی جگہ پاکستان کے تجربہ کار تیز گیند باز وہاب ریاض کو متبادل ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ایل پی ایل میں وہاب ریاض کے علاوہ اسد شفیق، افتخار احمد، عماد وسیم اور انور علی گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔ شعیب ملک جافنا کنگز کی جانب سے کھیلیں گے۔

Advertisement

حیدر علی اور احمد دانیال ڈمبولا  کے ڈریسنگ روم میں نظر آئیں گے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 23 دسمبر کو کولمبو میں کھیلا جانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version