Advertisement

ترقی کی رفتار تیزی سے گر رہی ہے، قاسم سوری

قاسم سوری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ترقی کی رفتار تیزی سے گر رہی ہے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچستان ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، ہائیکورٹ نے اعظم سواتی پر بلوچستان میں درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سندھ میں بھی کیسز ختم ہونے چاہئیں۔ سینیٹر اعظم سواتی کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا، اعظم سواتی اور شہباز گیل کو برہنہ کیا گیا یہ کہاں کا انصاف ہے۔

قاسم سوری نے مزید کہا کہ آج ملک میں معاشی مشکلات عروج پر ہیں، ترقی کی رفتار تیزی سے گر رہی ہے، ملک میں سیاسی استحکام موجود نہیں ہے۔

بلوچستان میں اعظم سواتی کیخلاف درج تمام یف آئی آر ختم کرنے کا حکم

Advertisement

دوسری جانب بلوچستان ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے بھر میں درج تمام ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

سینیٹر اعظم خان سواتی پر بلوچستان میں 5 ایف آئی آرز کوئٹہ، لسبیلہ، خضدار، ژوب، اور گوادر میں درج کی گئی تھیں۔

 اس کے علاوہ اعظم سواتی پر 26 نومبر کو لسبیلہ ، خضدار اور کوئٹہ کی تحصیل کچلاک میں تین مقدمات درج کیے گئے۔ چوتھا مقدمہ 27 نومبر کو گوادر کی تحصیل پسنی میں درج ہوا جبکہ 28 نومبر کو پانچواں مقدمہ ضلع ژوب میں درج کیا گیا۔

سینیٹر اعظم سواتی پر ایف آئی آرز میں پیکا ایکٹ سمیت 7 دفعات ہیں جن میں دفعہ 109 ، 505 ، 504،  501، 500 ، 153 اور 131 کو بھی ایف آئی آرز کا حصہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ کوئٹہ: سینیٹر اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version