Advertisement

تمام محکموں میں معذورافراد کی بھرتیوں کا عمل 2 ہفتوں میں شروع کیا جائے، عدالت

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری

کراچی کے نالہ متاثرین کو معاوضے کی بقیہ رقم ایک ماہ میں ادا کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو حکم دیا کہ تمام محکموں میں معذورافراد کی بھرتیوں کا عمل دو ہفتوں میں شروع کیا جائے۔ 

سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں معذورافراد کے کوٹے پر ملازمتیں نہ دینے کے معاملے پر  سماعت کے دوران معذورافراد کے سرکاری ملازمتوں کے کوٹے پرعملدرآمد نہ کرنے پرسندھ حکومت پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ 

عدالتِ عظمی نے سندھ حکومت کو تمام محکموں میں چار ماہ میں معذور افراد کے کوٹے پر بھرتیاں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں میں معذورافراد کی بھرتیوں کا عمل دو ہفتوں میں شروع کیا جائے۔ 

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ جن محکموں میں آسامیاں خالی ہیں ان میں بھرتیاں کی جائیں گی، معذورافراد کے کوٹے پر سندھ حکومت نے کچھ حد تک عملدرآمد کیا ہے۔ 

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ صوبے میں تمام محکموں میں معذور افراد کے لیے ملازمتوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ کوٹہ مختص ہونے کے باوجود سندھ حکومت معذورافراد کو سرکاری ملازمین نہیں دے رہی۔ 

Advertisement

درخواست گزار نے استدعا کی کہ سندھ حکومت کو معذور افراد کے کوٹے پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا جائے۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version