چین عرب سمٹ، فلسطینی صدر محمود عباس سعودی عرب پہنچ گئے

چین عرب سمٹ میں شرکت کے لئے فلسطینی صدر محمود عباس سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس سمٹ کے دوران چینی صدر سے ملاقات بھی کریں گے جبکہ دیگر خلیجی ممالک سمیت افریقی عرب ممالک کے سربراہان بھی سعودی عرب پہنچ رہے ہیں
سعودی پریس ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ عرب وفود آج ریاض پہنچنا شروع ہو گئے ہیں تاکہ تعاون اور ترقی کے لیے ریاض عرب چین سربراہی اجلاس میں شرکت کریں۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کا وفد سب سے پہلے پہنچنے والوں میں شامل تھا۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے کیا اس موقع پر عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
کویت کے ولی عہد مشال الاحمد الجابر الصباح بھی اپنے دورے کے دوران منعقد ہونے والی عرب اور خلیجی چینی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے۔
دریں اثنا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے صدر شی جن پنگ کا ریاض کے ال یمامہ محل میں استقبال کیا، جہاں ایک سرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News