Advertisement

کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن ہونگے، ارسلان تاج

پی ٹی آئی کے رہنما ارسلان تاج 

کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن ہونگے، ارسلان تاج

پی ٹی آئی کے رہنما ارسلان تاج  نے کہا ہے کہ کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن ہونگے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارسلان تاج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیرونی دوروں پر ایک ارب روپے خرچ کردیئے گئے۔

ارسلان تاج نے کہا کہ ملکی معاشی حالات بدترین ہو چکے ہیں، ملک کے حکمرانوں کی ترجیحات ملک کو ٹھیک کرنا نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈالر بے لگام ہو چکا ہے اور مِلک میں ڈالر مل بھی نہیں رہے ، مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کی آپسی لڑائی چل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ذاتی مفاد کے تحت ہماری حکومت کو چھوڑا، ذاتی مفاد اور وزارتوں کے لئے انہوں نے سودے کئے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان نے کہہ دیا ہے چوروں سے بات نہیں ہوگی اسمبلیاں تحلیل ہونگی۔

Advertisement

ارسلان تاج نے یہ بھی کہا کہ خورشید شاہ کو کیسز کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی ہے، عمران خان اس لئے کہتا ہے فوری الیکشن کرائو ملک بچاؤ۔

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارسلان تاج نے مزید کہا کہ کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن ہونگے، الیکشن میں جیت کر میئر کراچی پی ٹی آئی کا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version