Advertisement

مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اسپتال سے تصویر جاری

مولانا طارق جمیل

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی جانب سے اپنی صحت سے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل کی جانب سے ٹوئٹر پر یہ خبر دی گئی تھی کہ ان کے والد کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا ہے اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 یوسف جمیل کی جانب سے تمام احباب سے خصوصی دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے بتایا گیا کہ مولانا صاحب تبلیغ کے سلسلے میں کینیڈا میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ مولانا طارق جمیل دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

مولانا طارق جمیل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کی اسپتال سے تصویر بھی جاری کی گئی اور ساتھ کہا گیا کہ اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے۔

Advertisement

معروف عالم دین نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ تین دن مزید ہسپتال میں ڈاکٹرز کے زیرِ نگہداشت رہنے کے بعد انشاءاللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا، مزید دعاؤں کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کو عارضہ قلب کے باعث گزشتہ روز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ، کینیڈا میں ایک روزقبل مولانا طارق جمیل کی انجیوپلاسٹی ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version