Advertisement

سینئر امریکی حکام کا دورہ چین، نائب وزیر خارجہ سے بات چیت

چینی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ہے چین کے نائب وزیر خارجہ اور امریکی حکام کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد نے اتوار اور پیر کو چین کے نائب وزیر خارجہ کے ساتھ بیجنگ کے پڑوسی شہر لانگ فانگ میں بات چیت کی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اس دورے کا مقصد امریکی صدر جو بائیڈن کی چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی حالیہ بات چیت کی پیروی کرنا اور اگلے سال کے اوائل میں وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے دورہ چین کی تیاری کرنا ہے۔

لانگ فانگ میں ہونے والی بات چیت میں مشرقی ایشیائی امور کے اسسٹنٹ سکریٹری برائے خارجہ ڈینیئل کرٹن برنک، وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کی چین کے امور کی سینئر ڈائریکٹر لورا روزنبرگر اور نائب وزیر خارجہ ژی فینگ نے بین الاقوامی اور بین الاقوامی امور پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کا کہنا تھا کہ بات چیت صاف اور تعمیری تھی جس میں مشترکہ تشویش کے علاقائی مسائل پر بات چیت ہوئی۔

Advertisement

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد چینی اور امریکی صدرو کی حالیہ بات چیت کے تسلسل کو آگے بڑھانا ہے، اور دونوں ملکوں کے مابین مسابقت کو تنازعات میں نہ بدلنے پر اتفاق کیا گیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ 15 دسمبر کو نیورک میں ہی 77 اور چین کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی اور صدارت کرینگے۔

 امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ چین میں زیر حراست امریکی شہریوں کی رہائی پر بھی بات کی گئی۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ امریکی فریق اپنے الفاظ کو عمل سے جوڑ کر چینی پالیسی اور تین مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version