Advertisement

معروف سابق ٹینس اسٹار جیل سے رہا

ٹینس کی دنیا کے معروف کھلاڑی اور گرینڈ سلم فاتح بورس بیکر کو برطانوی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا نے آج رپورٹ دی ہے کہ بورس بیکر کو 2017 کے دیوالیہ پن سے متعلق سزا کاٹ کر جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

ایک نجی نیوز ایجنسی کے مطابق 55 سالہ جرمن چھ بار کے گرینڈ سلم چیمپئن کو اب برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Advertisement

واضح رہے کہ بورس بیکر کو قرضوں کی ادائیگی سے بچنے کے لیے 2.5 ملین پاؤنڈز کے اثاثے اور قرض چھپانے پر رواں سال اپریل میں ڈھائی سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

Advertisement

اسے جون 2017 میں دیوالیہ قرار دیا گیا تھا، بورس بیکر نے ہسپانوی جزیرے ماجور میں قائم اپنی جائیداد پر قرض لیا تھا جس پر 50 ملین پاؤنڈز قرض تھا۔

بورس بیکر 2012 سے برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں انہیں جنوبی لندن میں ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ کے جج نے سزا سنائی تھا کہ وہ اپنی سزا کا نصف حصہ جیل میں گزاریں گے۔

بورس بیکر کو ابتدائی طور پر جنوب مغربی لندن کے وینڈز ورتھ جیل میں رکھا گیا تھا، یہ جیل وملبڈن کے مشہور ٹینس گراؤنڈ آل انگلینڈ کلب کے قریب واقع ہے جہاں بورس بیکر نے تین گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

بورس بیکر کے مینجر نے بتایا کہ انہیں آج صبح جیل سے رہا کر دیا گیا ہے اور انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔

رہائی کے بعد بورس بیکر کو ملک بدری کے منتظر غیر ملکی مجرموں کے لیے آکسفورڈ، جنوبی انگلینڈ کے قریب نچلی حفاظت والی ہنٹر کامبی جیل میں منتقل کر دیا گیا۔

Advertisement

بورس بیکر نے سزا کی برطرفی کے لیے اپیل کی تھی کیونکہ وہ برطانوی شہری نہیں ہے لیکن انہیں 12 ماہ سے زیادہ کی حراست کی سزا ملی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version