تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ، نوٹی فکیشن جاری

وفاقی محکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کردیا گیا، وفاقی محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں توسیع کے حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق چھٹیوں میں توسیع شدید سردی کے باعث کی گئی ہے ، تمام تعلیمی ادارے 8 جنوری 2023 تک بند رہیں گے جبکہ تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 9 جنوری 2023 سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سرد ہواؤں کی آمد، سردی بڑھنے کا امکان
رواں سال معمول سے زیادہ سردی پڑنے کا امکان
پاکستان بھر میں رواں سال معمول سے زیادہ سردی پڑنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے سردار سرفراز چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رواں سال موسم سرما معمول سے زائد سرد ہوگا ۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں سرد موسم کا آغاز نومبر کے وسط سے ہوگا جس دوران راتیں سرد ہونا شروع ہوجائیں گی جبکہ نومبر کے آخر تک دن کے درجہ حرارت میں بھی خاطر خواہ کمی ہونا شروع ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی رواں سال سردی زیادہ پڑ سکتی ہے لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کا مہینہ ہمیشہ گرم ہوتا ہے تاہم گرمی کی شدت میں کمی نومبر کے پہلے ہفتے سے آنا شروع ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News