Advertisement

ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کو آ گے لے کر جانا ہے، راجہ پرویز اشرف

پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف نے کہا ہےکہ ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کو آ گے لے کر جانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کا واحد فورم صرف پارلیمان ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پارلیمان کو نظرانداز کر نے سے ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو تی ہے،تمام ممبران پارلیمنٹ میں آ کر اپنے حلقوں کی نمائندگی کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قانون سازی کے ساتھ ساتھ قانون کی عملداری کو بھی یقینی بنانا ہے، قانون کہتا ہے کہ اگر کوئی ممبر دبا ئو میں استعفیٰ دے تو اسے قبول نہ کیا جائے۔

راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ اگر عمران خان چاہتے ہیں کہ الیکشن صاف شفاف ہوں تو وہ قانون سازی میں حصہ لیں،حکومت کی طرح اپوزیشن بھی بہت ضروری ہے،ضروری ہے کہ اسمبلیاں اپنی آ ئینی مدت پوری کریں۔

Advertisement

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ملک کے سارے سیاستدان منجھے ہوئے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اتفاق رائے سے ملکی معاملات سنبھالنے چاہئیں، ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کو آ گے لے کر جانا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست میں ٹھہراؤ آنا چاہیے،استعفے منظور کرنے کے قواعد و ضوابط موجود ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر معیشت کو سہارا دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version