Advertisement

برطانیہ میں ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال

برطانیہ میں تنخواہوں میں عدم اضافے کے باعث ریلوے کے ہزاروں ملازمین نے ہڑتال کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی سب سے بڑی ریلوے یونین نے مہنگائی سے نیچے کی تنخواہوں پر زندگی گزارنے والے ملازمین اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے پر قومی ہڑتال شروع کر دی۔

برطانوی ریلوے کی سب سے بڑی یونین آر ایم ٹی کے ہزاروں ملازمین اس دو روزہ قومی ہڑتال میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرین میں جنگ کی وجہ سے زندگی گزارنے کی لاگت میں اضافے اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ برطانیہ کو دو ہندسوں میں افراط زر کا سامنا ہے، جس سے لوگوں کے لیے مالی طور پر زندہ رہنا مشکل ہو گیا ہے۔

معاشی صورتحال نے ہڑتالوں کی ایک لہر کو اس پیمانے پر شروع کیا ہے جو 1980 کی دہائی کے بعد سے نہیں دیکھا گیا تھا۔

Advertisement

ہڑتال کے باعث متعدد ٹرینیں ریلوے اسٹیشنز پر کھڑی ہیں، اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مشکلات کے باوجود مسافروں نے ملازمین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچنے کی کوشش کرنے والے ایک مسافر ویب ڈویلپر ایلن اسمتھ کا کہنا تھا کہ میں سمجھ سکتا ہوں ریلوے ملازمین کو کن مشکلات کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version