Advertisement

حقیقی آزادی جدوجہد؛ عمران خان کل ملک بھر کے طلبہ سے خطاب کریں گے

عمران خان

عمران خان کا پیغام

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کل ملک بھر کے طلبہ سے خطاب کریں گے۔

کپتان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر کے طلبہ و طالبات کو حقیقی آزادی کی جدوجہد اور قومی نظریے کے فروغ کے عمل میں شامل کرنے کا عزم کرلیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کل 15 دسمبر بروز جمعرات دن 12 بجے ملک بھر میں طلبہ و طالبات سے مخاطب ہونگے۔

عمران خان بذریعہ وڈیو لنک ملک کے تمام صوبوں پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ ، بلوچستان،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس سے خطاب کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب ایک ساتھ ملک بھر کی 29 بڑی یونیورسٹیز اور کالجز میں دکھایا جائے گا اور عمران خان کے خطاب کا موضوع “قوم کی تعمیر و ترقی میں طلبا کا کردار” ہوگا۔

Advertisement

صوبوں کے تعلیمی اداروں میں چیئرمین عمران خان کا وڈیو لنک کے ذریعے خطاب نشر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، پنجاب میں جی سی یونیورسٹی لاہور،یونیورسٹی آف سرگودھا، پنجاب یونیورسٹی میں عمران خان طلبا سے مخاطب ہونگے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان،راولپنڈی ویمن یونیورسٹی اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں عمران خان کا خطاب نشر کیا جائے گا۔

پنجاب ہی میں یونیورسٹی آف چکوال،گورنمنٹ ڈگری کالج شکرگڑھ،گورنمنٹ اسلامیہ کالج سمبڑیال میں بھی عمران خان کا خطاب دکھایا جائے گا۔

اس کے علاوہ پنجاب میں پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اٹک میں بھی چئیرمین وڈیو لنک کے ذریعے مخاطب ہونگے۔

پنجاب میں غازی یونیورسٹی ڈی جی خان اور یونیورسٹی آف گجرات منڈی بہاو الدین کیمپس میں بھی عمران خان کا خطاب نشر کیا جائے گا۔

صوبہ سندھ میں شاہ عبدل اللطیف بھٹائی یونیورسٹی خیرپور،حیدرآباد اور کراچی کی بڑی جامعات اور کالجز میں عمران خان کا خطاب نشر کیا جائے گا۔

Advertisement

صوبہ خیبرپختونخواہ میں بنوں میں آئی ایس ایف کنوینشن،پشاور یونیورسٹی اور کوہاٹ یونیورسٹی میں خطاب براہ راست نشر کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کے پی کے میں مانسہرہ یونیورسٹی،گورنمنٹ ڈگری کالج دیر،سوات یونیورسٹی اور گورنمنٹ ڈگری کالج باجوڑ میں بھی عمران خان براہ راست مخاطب ہونگے۔

خیبرپختونخواہ میں ہی گورنمنٹ ماڈل کالج نارتھ وزیرستان،گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان اور چارسدہ میں بھی عمران خان طلبہ سے بیک وقت مخاطب ہونگے۔

آزاد کشمیر میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مظفر آباد میں عمران خان کا خطاب نشر کیا جائے گا جبکہ بلوچستان میں گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ میں چیئرمین عمران خان براہ راست مخاطب ہونگے۔

گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں عمران خان کے خطاب کی براہ راست نشریات کا اہتمام کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version