Advertisement

ارشد شریف کے اہلخانہ نے پولیس مدعیت میں مقدمے کا اندراج مسترد کردیا

بیوہ ارشد شریف

بیوہ ارشد شریف

بول نیوز کے سینئر اینکرپرسن ارشد شریف کے اہلخانہ نے پولیس کی مدعیت میں مقدمے کے اندراج کو مسترد کردیا۔ 

بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی شہید ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے کہا کہ ارشد شریف کے لواحقین ابھی موجود ہیں، یہ ایف آئی آر ہماری مدعیت میں درج نہیں ہوئی۔

شہید صحافی کی بیوہ کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ پولیس کیوں درج کرے گی یہ تو ارشد شریف کے لواحقین  درج کرائیں گے، مقدمہ کے اندراج کے لیے ابھی تک کسی نے بھی لواحقین سے رابطہ بھی نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگریہ چاہتے ہیں کہ میں عدت سے باہر آکرمقدمہ درج کراؤں تو آجاتی ہوں، مقدمہ ارشد شریف کی والدہ کی مدعیت میں ہی درج ہوگا، پولیس کس خوشی میں اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کررہی ہے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے بعد حکومت نے شہید ارشد شریف قتل کا مقدمہ ورثا کی مرضی کے بغیر درج کرلیا اور اس دوران شہید کی والدہ کی اپیل بھی نظرانداز کرتے ہوئے اصل کرداروں کو بچانے کی کوشش کی گئی۔

Advertisement

ارشد شریف کے قتل کے مقدمے میں پولیس خود مدعی بن گئی اور اسلام آباد کے تھانے میں پرچہ کاٹ دیا، جب کہ تفتیش کا رخ موڑنے کے لیے اپنی مرضی کے تین ملزموں کو نامزد کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کراچی کے رہائشی ہیں جن میں سے وقار احمد اور خرم احمد سگے بھائی ہیں جو کینیا میں مقیم ہیں اور مقدمے میں تیسرا نام طارق احمد وصی کا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر اسلام آباد میں بول نیوز کے سینیئر اینکر پرسن شہید ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version