Advertisement

سوئی سدرن گیس کی غفلت ، عوام مزید مشکلات سے دوچار

گیس کے اچانک اخراج کے سبب سوئی سدرن کے سسٹم میں گیس کی واضح کمی ہوگئی ہے جس کے باعث صارفین کو مزید کم گیس پریشر کے مسائل کا سامنا کرنا ہوگا

 تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں گیس کا سنگین بحران جاری ہے گمبٹ گیس فیلڈ میں گیس کے اچانک اخراج کی وجہ سے سوئی سدرن کے سسٹم میں مزید  50 mmcfd کی واضح کمی ہوگئی ہے جس کے بعد صارفین کو گیس کے کم پریشر جیسے مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

’اس وقت سوئی گیس کو تقریبا 400 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے‘ سوئی سدرن گیس کمپنی

ذرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کا شارٹ فال 500  ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ گیا جس سے کمپنی کو مزید گیس کی کمی کا سامنا  ہوگا، گیس  کی یہ کمی 16 دسمبر صبح 1:00 بجے تک برقرار رہے گی۔

اس وقت گیس کی طلب 1250 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ گیس کی سپلایی 773 ایم ایم سی ایف ڈی ہے   اور عوام کو 477 ایم ایم سی ایف ڈی تک  گیس کی کمی کا سامنا ہے

Advertisement

سوئی سدرن گیس کمپنی نے مزید بتایا کہ تکنیکی ٹیمیں لائن پیک کو برقرار رکھتے ہوئے گیس کے پریشر کو برقرار رکھنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں ۔ تاہم  صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنے پرادارہ معذرت خواہ ہے۔

خیال رہے کہ گیس کےاس سنگین بحران کے باعٹ لانڈھی ، ملیر، شاہ فیصل کالونی، بلدیہ سائٹ ، اورنگی ٹائون ، سرجانی  اور کیماڑی سمئت متعدد علاقوں میں شہری سلینڈرز اور لکڑیوں کا استعمال کرنے پر مجبور  ہوگئے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version