Advertisement

فیفا ورلڈ کپ میں رونالڈو کو بنچ پر بٹھانے کی اصل وجہ سامنے آ گئی

فٹ بال کے سب سے بڑے ایونٹ میں پرتگال کے معروف اسٹرائیکر رونالڈو کو اہم میچز میں زیادہ تر وقت بنچ پر بٹھانے کی اصل وجہ سامنے آ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے انکشاف کیا ہے کہ پرتگال کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو فلسطین کی حمایت کرنے پر عتاب کا نشانہ بنایا گیا۔

طیب اردگان کا کہنا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو فلسطینی کاز کے لیے کھڑا ہونے والا شخص تھا اور ورلڈ کپ میں اسے سیاسی پابندی کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ جیسے اہم ترین ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں نے گراؤنڈ پر اپنے بہترین کھلاڑیوں کو اتارا، لیکن پرتگال کے کوچ نے دنیا کے معروف ترین اسٹرائیکر کو میچز کے دوران زیادہ تر وقت بنچ پر بٹھایا۔

پرتگال کے کوچ کی اس حکمت عملی کو شائقین فٹ بال نے تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ اپنے بہترین کھلاڑی کے کھیل سے فائدہ نہ اٹھانا بدقسمتی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

ترکیہ کے صدر اردگان نے اتوار کو مشرقی صوبہ ایرزورم میں نوجوانوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرتگالی کوچ نے رونالڈو کو برباد کر دیا۔

Advertisement

طیب اردگان نے کہا کہ رونالڈو جیسے فٹبالر کو میچ میں صرف 30 منٹ باقی رہ کر پچ پر بھیجنے سے اس کی نفسیات خراب ہو گئی اور اس کی توانائی چھین لی گئی۔

Advertisement

یاد رہے کہ 37 سالہ رونالڈو مراکش کے خلاف ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں کھیل کے دوسرے ہاف میں متبادل کے طور پر آئے جس میں پرتگال کو 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مراکش کے خلاف ہارنے کا مطلب یہ تھا کہ پانچ الگ الگ ورلڈ کپ میں گول کرنے والے واحد کھلاڑی رونالڈو کو اس سے باہر کر دیا گیا یہی وجہ ہے وہ اپنے آنسو روکنے سے قاصر تھے.

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے کبھی بھی اسرائیل-فلسطین تنازعہ پر کوئی عوامی بیان جاری نہیں کیا لیکن اس کے باوجود کچھ رپورٹس اور تصاویر آن لائن وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہتی ہیں، جن کی تصدیق بھی کبھی نہیں ہوئی۔

اس حوالے سے وسیع پیمانے پر ایک خبر گردش کرتی رہی ہے جس میں بتایا گیا کہ 2019 میں رونالڈو نے گولڈن بوٹ ایوارڈ کی انعامی رقم میں سے 1.5 ملین یورو فلسطین کو عطیہ کیے تھے۔

رونالڈ کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک بینر کے ساتھ کھڑے ہیں جس پر ہسپانوی زبان میں ’فلسطینیوں کے ساتھ مل کر‘ لکھا ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے احتجاج اور یو اے ای سے میچ پر بھارتی میڈیا آئی سی سی پر برس پڑا
آئی سی سی کا دہرا معیار ، 2008 میں بھارتی ٹیم کے احتجاج پر امپائراسٹیوبکنر کوہٹادیا گیا تھا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version